پاکستان کی قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث پاکستان کی قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے  پابندی کے باعث پاکستان کی قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق  پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کے ساتھ مل کر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں آئندہ ہفتے اپیل دائر کریں گے۔ اس کے علاوہ  پی آئی اے نے یورپی یونین اوربرطانیہ میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرین سے بھی  رابطہ  کیا ہے اور پائلٹ کے جعلی لائسنس کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیاہے۔

ذاریع کے مطابق پاکستانی نژاد نمائندگان کو بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو  33  ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی جن میں سے  لندن کیلئے9 مانچسٹر 10  اور 4برمنگھم کیلئے آپریٹ ہوتی تھیں جبکہ یورپ کیلئے6پروازیں چلائی جاتی تھیں۔

یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے 33 ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔

News Code 1901391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =