سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 858 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 858 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 تک جا پہنچی ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 553 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 408 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 878 ہو گئے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1901372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =