امریکہ کے درجنوں سفارتکار سعودی عرب ترک  کرنے پر مجبور

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئي درجن امریکی سفارتکار سعودی عرب کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئي درجن امریکی سفارتکار سعودی عرب کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق سنیچر کے دن بعض امریکی سفارتکار اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔ آئندہ ہفتوں میں مزید امریکی سفارتکار امریکہ واپس چلے جائیں گے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں اب تک 201801 افراد مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1802 ہوچکی ہے۔

News Code 1901358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =