کینیڈا کے وزیر اعظم کے گھر میں گھسنے والا مسلح شخص گرفتار

کینیڈا کی پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اوٹاوا کے انتہائی حساس علاقے میں ایک شخص نے تیز رفتار کار سے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی رہائش گاہ تک پہنچ گیا اور مرکزی دروازے سے پیدل چلتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

کینیڈا پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رائڈو ہال کمپلیکس کے اندر ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں جہاں مشکوک شخص گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔ گرفتار شخص فوجی اہلکار اور اس کی گاڑی سے وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔

 کینیڈا کی پولیس نے اعلان کیا کہ وزیراعظم اہل خانہ سمیت محفوظ ہیں، تاحال فوجی اہلکار کی اس حرکت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، تفتیشی ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

News Code 1901351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =