اسرائیل کا فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان تعاون پر تشویش کا اظہار

اسرائیلی حلقوں نے مغربی پٹی کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی وجہ سے فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان تعاون پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق القدس نے اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حلقوں نے مغربی پٹی کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی وجہ سے فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان تعاون پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی تنظیم حماس اور فتح کے درمیان تعاون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فتح اور حماس کے درمیان جلد ہونے والے معاہدے پر اسرائیل کی انٹیلیجنس سروسز کو تشویش ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کوفلسطین کے میدان میں نئے شرائط کا سامنا ہے، موجودہ شرائط میں حماس اور فتح کے درمیان کشیدگی ختم ہوکر صلح اور باہمی تعاون میں تبدیل ہورہی ہے ۔ مغربی پٹی میں حماس اور فتح تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون پر اسرائیل کو تشویش لاحق ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری اور فتح تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جبریل الرجوب نے مشترکہ مجازی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ ناپاک عزائم کے خلاف دونوں تنظیمیں متحد ہیں اور دونوں تنظیمیں ملکر کر اسرائیل کے ناپاک ارادوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1901346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =