پاکستان میں  گھوٹکی میں بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ میں ایک اہلکار ہلاک

پاکستان میں گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں نے بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا جس میں ایس ایچ او خانپور مہر اور ایس ایچ او جروار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک مقامی شخص کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

News Code 1901330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =