مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 18 ہزار 225 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 168 ہو گئی ہے۔ بھارت میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 20 ہزار 903 مریض سامنے آ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 379 اموات کی تصدیق ہوئی ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے بدترین صورتِ حال سامنے آئی ہے جہاں ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 330 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں یہاں اس وباء سے مزید 125 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں 1 دن میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 554 مریض سامنے آئے ہیں۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ دنبا کے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 18 ہزار 225 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 168 ہو گئی۔
آپ کا تبصرہ