مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں مسلح افراد کے منشیات کے عادی نوجوانوں کے بحالی مرکز پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میکسیکو کے وسطی حصے میں واقع نوجوانوں کی منشیات سے بحالی کے ایک مرکز میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مرکز میں موجود 24 افراد گولیاں لگنے سے ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میکسیکو میں مسلح افراد کے منشیات کے عادی نوجوانوں کے بحالی مرکز پر حملے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
News Code 1901319
آپ کا تبصرہ