ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 11 افراد کو بچا لیا گیا، ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 11 افراد کو بچا لیا گیا، ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ ترک حکام کے مطابق ترکی کے مشرقی صوبے وین کی جھیل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کشتی میں سوار 6 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 11کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں پاکستانی اور افغانیوں سمیت  تقریباً 60 تارکین وطن سوار تھے، باقی کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1901312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =