بھارت میں دولہا 111 افراد کو کورونا ميں مبتلا کرنے کے بعد ہلاک ہوگیا

بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والا دولہا دو دن بعد وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو گیا جبکہ دولہا نے 111 مہمانوں کو بھی کورونا وائرس میں مبتلا کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والا دولہا دو دن بعد وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو گیا جبکہ دولہا نے 111 مہمانوں کو بھی کورونا  وائرس میں مبتلا کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ " این ڈی ٹی وی " کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب ہوئی، تقریب کے دوران وبائی بیماری پھیلنے کے نتیجے میں دولہا شادی کے دو دن بعد ہی چل بسا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق پٹنہ کے رہائشی نوجوان کی حالت شادی سے قبل خراب تھی اور اس میں کورونا کی علامات موجود تھیں، گھر والوں نے شادی کی وجہ سے دولہے کا کورونا ٹیسٹ نہیں کروایا جبکہ شادی سے چند روز قبل نوجوان مقامی اسپتال میں زیر علاج بھی تھا ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق دولہے کے گھر والے اسے زبردستی گھر لے آئے اور شادی کرنے پر مجبور کیا جبکہ دولہا شادی کے دو دن بعد ہی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب چل بسا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کو واقعہ کی اطلاع ملنے تک دولہے کے گھر والے اس کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی میں تقریباً 350 افراد نے شرکت کی تھی جن میں سے بیشتر افراد کو کورونا کی علامات محسوس ہوئیں، ٹیسٹ کرانے کے نتیجے میں دولہے کے رشتے داروں سمیت 111 افراد میں وائرس کی تشخیص سامنے آئی ہے۔

News Code 1901303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =