مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بزرگ شہری کو قتل کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 60 سالہ بزرگ شہری کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 60 سالہ بزرگ  شہری کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔

اطلاعات مطابق  بھارتی فورسز کی بربریت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا ہے جہاں بزرگ شہری  کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔

60 سالہ مقتول شہری بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔

مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق بشیر احمد خان سامان لینے کا کہہ کر گھر سے سوپور جانے کے لیے نکلے تھے۔

News Code 1901299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =