جرمنی آج سے یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھالے گا

جرمنی آج سے یورپین یونین کونسل کی صدارت سنبھال لے گا، یورپین یونین کے تمام ممبر ممالک باری باری یورپین یونین کونسل کی صدارت سنبھالتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی آج سے یورپین یونین کونسل کی صدارت سنبھال لے گا، یورپین یونین کے تمام ممبر ممالک باری باری یورپین یونین کونسل کی صدارت سنبھالتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یورپین یونین کونسل کی صدارت کی مدت 6 ماہ ہوتی ہے، جس کے دوران صدر کونسل کی سطح پر ہونے والی ہر میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اس کے امور کی انجام دہی میں تسلسل قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یورپین یونین میں یہ نظام لزبن ٹریٹی کے تحت 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس نظام کے تحت ممبر ممالک تین تین کے گروپ میں کام کرتے ہیں، انہیں " ٹرائیو " کہا جاتا ہے۔

یہ ٹرائیو 18 ماہ کی مدت کے دوران طویل المدتی اہداف اور یورپ کیلئے کامن ایجنڈا طے کرتے ہیں ۔

News Code 1901297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =