پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاکستان نے 324 بھارتی قیدیوں جبکہ بھارت نے 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاکستان نے 324 بھارتی قیدیوں  جبکہ بھارت نے 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں قید 324  بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی گئی ہے، بھارتی قیدیوں میں 270 ماہی گیر اور 54 عام شہری شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسری طرف بھارت نے بھی 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست شیئر کی ہے، پاکستانی قیدیوں میں 265 عام شہری اور 97 ماہی گیر شامل ہیں۔

News Code 1901295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =