برازیل میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 656 ہوگئی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 485 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 656 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 485 تک جا پہنچی ہے جبکہ  اس مہلک  وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  59 ہزار 656 ہوگئی ہے۔

 ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 9 ہزار 320 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار 849 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 730 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 654 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 351 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 355 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 677 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 85 ہزار 213 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 688 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 393 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 767 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 578 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =