پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد تعداد 2 لاکھ 13 ہزار470 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد4 ہزار 395 ہوگئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد4  ہزار 395 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، ملک بھر میں مزید 4 ہزار 133 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار470 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار 640 ، پنجاب میں 76 ہزار 262 ، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 598 ، بلوچستان میں 10 ہزار 476 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 912، آزاد جموں وکشمیر میں ایک ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 489 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 273 ہے، جن میں سے 5 ہزار 50 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جب کہ ملک بھر میں 491 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 91 افراد کورونا کے ہاتھوں دار فانی سے کوچ کرگئے۔ جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 395 ہوگئی ، پنجاب میں ایک ہزار 762 ، سندھ میں ایک ہزار377 ، خیبرپختونخوا میں 951 ، اسلام آباد میں 128 ، بلوچستان میں 121 ، گلگت بلتستان 26 اور آزاد کشمیر میں 30 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

News Code 1901284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =