ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر سیاسی ضرب برداشت نہ کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر امریکہ کی طرف سے اقتصادی ضرب وارد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر سیاسی ضرب کو برداشت نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر امریکہ کی طرف سے اقتصادی ضرب وارد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر سیاسی ضرب کو برداشت نہیں کرےگا۔

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام کو اہلبیت اطہار علیھم السلام کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کا ایران پہنچنے پر ایرانی عوام نے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا ، ایرانی عوام کی اہلبیت (ع) کے ساتھ محبت عظیم اور پائدار ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام نے حکمت اور تدبیر کے ساتھ حقیقی اسلام کو فروغ دیا ، اور تاریخ اسلام میں پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت علی علیہ السلام کے بعد حضرت امام رضا علیہ السلام نے مکتب تشییع کو فروغ دنے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی  کونسل میں ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ سکیورٹی کونسل کے اراکین نے ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کو رد کردیا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی امریکہ کے علاوہ سبھی تعریف کررہے ہیں چنانچہ کل امریکہ کے علاوہ سکیورٹی  کے تمام 14 اراکین نے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی حمایت اور تعریف کی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ کو ہمیشہ شکست نصیب ہوئي ہے اور اس بار بھی شکست اور ناکامی ہی امریکہ کے مقدر میں ہے۔

News Code 1901283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =