تہران میں ایک کلینک میں گیس سیلنڈر دھماکے میں 19 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک کلینک میں گيس سیلنڈ دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک کلینک میں گيس سیلنڈ دھماکے کے نتیجے میں  19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئۓ ہیں جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلنڈر دھماکہ شریعتی روڈ پر سینا نامی ایک میڈیکل کلینک میں کل رات پیش آیا.  بعض زخمیوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے۔

News Code 1901282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =