چين نے موبائل ایپس پر بھارتی پابندیوں کو عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا

بھارت میں چینی موبائل ایپس پابندی پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت کا متعصبانہ اقدام اور عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں چینی موبائل ایپس پابندی پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت کا متعصبانہ اقدام اور عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بھارت میں چینی سفارتخانہ کے ترجمان جی رونگ کا کہنا تھا کہ چین کو بھارت کے عمل پر شدید تشویش ہے، چین ایسے تمام اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے متعصبانہ اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین، ای کامرس اور عالمی تجارتی اصولوں کے منافی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام مسابقتی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے بھی خلاف ہے، بھارت نے گذشتہ روز چین کی 59 موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپنے ملک میں چین کی 50 سے زائد موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان موبائل ایپس میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔

News Code 1901281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha