مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لداخ سرحد پر بھارتی اور چینی فوج کے درمیان کشیدگی اور 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے چین کی 50 سے زائد موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ان موبائل ایپس میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔ چین کے مطابق بھارت نے اس کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے۔ بھارت میں چینی موبائل ایپس پابندی پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت کا متعصبانہ اقدام اور عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

لداخ سرحد پر بھارتی اور چینی فوج کے درمیان کشیدگی اور 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے چین کی 50 سے زائد موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے۔
News Code 1901280
آپ کا تبصرہ