پاکستان کا بھارت پر اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ بھارت میں بنا اور بھارت کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ بھارت میں بنا اور بھارت کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کو قتل کرنے اور یرغمال بنانے کا منصوبہ تھا، تاکہ ملک میں بے یقینی اور عدم استحکام کی فضا پیدا ہوا، ہماری سکیورٹی ایجنسیز ہائی الرٹ تھیں، شہداء اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑا سانحہ ہونے سے بچالیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا جسے پولیس اور سیکورٹی گارڈز نے بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنادیا تھا۔

اس حملے میں ایک پولیس افسر اور تین سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق بلوچ علیحدگی پسندوں سے بتایا جاتا ہے۔

News Code 1901278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =