امریکہ کو ایرانی عوام کونقصان پہنچانے کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے داخلی اور انتخاباتی مفادات کے لئے ایرانی قوم کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور امریکہ کو ایرانی عوام کونقصان پہنچانے کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے داخلی اور انتخاباتی مفادات کے لئے ایرانی قوم کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور امریکہ کو ایرانی عوام کونقصان پہنچانے کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اس بات کی گواہ ہے کہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے بانیوں میں امریکہ بھی شامل تھا اور وہ اس قرارداد پر دستخط کرنے کے باوجود اس کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے اور اس قرارداد میں شامل دوسرے ممالک  کو بھی خلاف ورزی پر اکسا رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر امریکہ کی منہ زوری اور تسلط پسندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی اداروں کو کمزور بنانے اور انھیں اپنے مفادات ميں استعمال کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل کرکے اپنی حسن نیت کا ثبوت فراہم کیا لیکن امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اپنی بدنیتی کا ثبوت دیا کیا۔

جواد ظریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہوا ہے ایران نے اس پر عمل درآمد کیا لیکن فریق ثانی نے اس پر عمل نہیں کیا جبکہ امریکہ اس معاہدے سے ہی خارج ہوگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت اور ایران کا میزائل سسٹم اس معاہدہ کا حصہ نہ تھا اور نہ ہے اور نہ ہوگا۔ کوئی بھی ملک اپنے ملک اور قومی دفاع کے سلسلے میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔

امریکہ نے ایرانی عوام کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے لہذا امریکہ کو ایرانی قوم کو پہنچائے گئے نقصان کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سمیت متعدد عالمی معاہدوں کو نقض کرکے عالمی سطح پر بد اعتمادی کی فضا قائم کی ہے اور امریکہ پر عالمی برادری کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

News Code 1901277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =