چين کا ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے مکمل نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاؤ لیجیان نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے مکمل نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین سکیورٹی کونسل کی قرارداد اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیوں میں توسیع  کرنے کے امریکی اقدام کے خلاف ہیں۔

اس نے کہا کہ ایران کے خلاف قرارداد 2231 کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے اور ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ ادھر ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیوں کی مدت میں توسیع کے لئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سرگرم عمل ہیں۔

News Code 1901276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =