بھارتی ریاست مہاراشٹر اورتامل ناڈو میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد ریاست مہاراشٹر اورتامل ناڈونے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کااعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد ریاست مہاراشٹر اورتامل ناڈونے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کااعلان کیا ہے۔ ریاستی حکام کے مطابق مہاراشٹراور تامل ناڈو میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، جبکہ آسام، ناگالینڈ، جھاڑکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستیں پہلے ہی لاک ڈاؤن اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 5 لاکھ 67 ہزار تک جاپہنچی ہے اور اس مہلک وائرس سے 16 ہزار904 اموات ہوچکی ہیں۔

News Code 1901275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =