برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار 385  ہوگئی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے یں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 58 ہزار 385 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے یں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 58 ہزار 385  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 9 ہزار 166 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 156 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 16 ہزار 904 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 536 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 575 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 965 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 50 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 346 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 504 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 82 ہزار 365 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 575 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 999 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 744 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 436 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق والوں کی کل تعداد 10 ہزار 670 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 205 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 599 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 436 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1901273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =