چين کی قومی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی منظوری

چین کی قومی اسٹینڈنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی قومی اسٹینڈنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی منظوری دے دی ہے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد بغاوت، علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور غیر ملکی افواج کی ملی بھگت سے نمٹنا ہے کیونکہ یہ سب ہانگ کانگ میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔

ہانگ کانگ کے رہنما کیری لیا م نے اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں باقاعدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس قانون سازی پر تبصرہ کریں کیونکہ بیجنگ میں میٹنگ ابھی جاری ہے۔

News Code 1901272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha