امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 783 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 783 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 81 ہزار 811 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 783 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 81 ہزار 811 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کےامریکہ میں 14 لاکھ 35 ہزار 851 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 864 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 17 ہزار 177 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =