دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 12 ہزار 343 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 8 ہزار 228 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 12 ہزار 343 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 8 ہزار 228 ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 36 ہزار 450 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 782 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 67 ہزار 665 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =