پاکستان کے سابق صدر کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

News Code 1901269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =