مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری/ مزيد 2 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ  کرکے  مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2  افراد کو ہلاک کردیا جب کہ علاقے میں اب بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3  افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔

News Code 1901268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =