امریکہ کی اطاعت اور پیروی کرنے سے خطے میں امن و استحکام پیدا نہیں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجما ن نے امریکہ کی اطاعت اور پیروی کرنے والے بعض علاقائي ممالک منجملہ سعودی عرب اور بحرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اطاعت اور پیروی کرنے سے خطے میں امن و استحکام پیدا نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجما ن سید عباس موسوی نے امریکہ کی اطاعت اور پیروی کرنے والے بعض علاقائي ممالک منجملہ سعودی عرب اور بحرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اطاعت اور پیروی کرنے سے خطے میں امن و استحکام پیدا نہیں ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں القاعدہ اور داعش دہشت گردوں جیسی تنظیمون کی سعودی عرب کیط رف سے واضح اور آشکارا حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ہزاروں شہری القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں ميں فعال کردار ادا کررہے ہیں اور سعودی عرب اپنے مجرمانہ اقدام کو چھپانے اور امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزام عائد کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ خطے میں دہشت گرد تنظیموں کو سعودی عرب کی مالی اور سیاسی پشتپناہی حاصل رہی ہے ۔ سید عباس موسوی نے امریکہ کے اتحادی اور حامی بعض علاقائی ممالک کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اطاعت اور پیروی سے خطے میں امن و استحکام پیدا نہیں ہوگا۔

News Code 1901267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =