ونزوئلا کے صدر نے یورپی یونین کے نمائندے کو ملک بدر کرنے کا حکم صادر کردیا

ونزوئلا کے صدر میدورو نے یورپی یونین کی طرف سے 11 ونزوئلائی شہریوں کے خلاف پابندیوں کے بعد ونزوئلا میں یورپی یونین کے نمائندے کو ملک بدر کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدرنکولس میدورو نے یورپی یونین کی طرف سے 11 ونزوئلائی شہریوں پر پابندیوں کے بعد ونزوئلا میں یورپی یونین کے نمائندے کو ملک بدر کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کے صدر نے یورپی یونین کے نمائندے کو 72 گھنٹوں ميں ونزوئلا چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ ونزوئلا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین ونزوئلا کے شہریوں کا احترام نہیں کرےگا تو ونزوئلا بھی ان کا احترام نہیں کرےگا۔

نکولس میدورو نے کہا کہ میں نے یورپی یونین کے نمائندے کو 72 گھنٹوں ميںم لک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین نے ونزوئلا کی قومی کونسل کے سربراہ لوئیس پارا سمیت 11 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

News Code 1901263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =