امریکہ کا سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنے والے ممالک کو سزا  دینے کا مجرمانہ اقدام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کے خلاف امریکہ کے مجرمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پیشانی پر ذلت کا یہ نشان موجود ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا مجرمانہ اقدام کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کے خلاف امریکہ کے مجرمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پیشانی پر ذلت کا یہ نشان  موجود ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا مجرمانہ اقدام کرتا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں امریکہ پہلا ملک ہے جو قانون اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے والے ممالک  کو سزا دینے کا مجرمانہ اقدام انجام دیتا ہے ۔ امریکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے مطابق عمل کرنے والے ممالک کو سزا دینے اور پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔ میں اس سلسلے میں آج سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کروں گا۔

News Code 1901258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =