افغانستان کے صوبے ہلمند کار بم دھماکے میں 23 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند کے بازار میں راکٹ حملے اور کار بم دھماکے میں 23 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کے بازار میں راکٹ حملے اور کار بم دھماکے میں 23 افراد  ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق راکٹ حملے اور کار بم دھماکے ایک میلے میں کیے گئے جس کے نتیجے میں 23 شہری ہلاک ہوگئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔  حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ صوبے ہلمند کے ضلع سنگین کے بازار میں لگے میلے کے دوران پیش آیا۔ اس بھانک حملے ميں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظآہر کیا جارہا ہے۔

News Code 1901254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =