کراچی میں اسٹاک ایکس چینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت

پاکستان کے شہر کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے۔ اس حملے میں استعمال کی جانے والی کار کا معمہ بھی حل ہوگیا۔

اس حوالے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں تعینات راجہ عمر خطاب نے جائے وقوع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ بھی اسی کے نام پر ہے جسے چند روز قبل اس نے اپنے نام ٹرانسفر کروایا تھا۔

 راجہ عمر خطاب نے کہا کہ اب صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں نے جو گاڑی استعمال کی تھی وہ ان کے ہی نام پر تھی ۔ 

انہوں ںے مزید بتایا کہ دہشت گردی کی واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی مارے جانے والے دہشت گرد سلمان نے کچھ عرصہ قبل ہی کار ساز کے قریب واقع ایک شو روم سے خریدی تھی جہاں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے ، گاڑی کے کاغذات پر دہشت گرد سلمان کا نام، ولدیت اور پتا درج ہے۔

News Code 1901253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =