بنگلہ دیش میں دو مسافر بردار کشتیوں میں تصادم سے 23 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے ایک دریا میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 23 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 12 افراد تیر کر دریا کنارے پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ایک دریا میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 23 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 12 افراد تیر کر دریا کنارے پہنچنے میں کامیاب رہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش میں دارالحکومت ڈھاکا کے قریب دریائے بُوڑھی گنگا میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں سے ایک کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کشتی الٹنے سے تمام مسافر ڈوب گئے جن میں سے 12 تیر کر دریا عبور کرنے میں کامیاب رہے۔

بنگلہ دیش کی واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کموڈور غلام صادق نے بتایا کہ 10 سے 15 کے قریب مسافر تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں کی مدد سے 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں بقیہ لوگ تاحال لاپتہ ہیں، کشتیوں میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔

News Code 1901251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =