سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خاندان کی ایک خاتون کی بے احتیاطی کی وجہ سے یہ صورتحال پیش آئی۔ ایک خاتون کی نادانی اور سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے 21 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جو مریض آئے ان میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 21 افراد شامل تھے جو محض معمولی غلطی کی وجہ سے اس وبائی مرض کا شکار ہوئے۔خاندان میں معمر افراد بھی شامل تھے جو کرونا کا شکار ہوئے، ایک خاتون کی جانب سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد تک یہ وائرس فوری طور پرمنتقل ہو گیا۔  واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 551 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 493تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1901244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =