میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث 36 افراد کی شناخت  کا اعلان

تہران کے پراسیکیوٹر نے میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث 36 افراد کی شناخت کا اعلان کرتے ہوئے کہا: "اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں۔"

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے پراسیکیوٹرعلی القاضی مہر  نے میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث 36 افراد کی شناخت کا اعلان کرتے ہوئے کہا: "اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں۔" انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کے قتل کا حکم صادر کرنے والے اور قتل میں براہ راست ملوث افراد کی شناخت ہوگئی ہے ان افراد میں امریکہ کے سیاسی اور فوجی حکام اور بعض دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان افراد کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے ذریعہ ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں ۔

ایرانی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان افراد پر قتل اور اقدام قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور شہید سلیمانی کے قاتلوں کی اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ اس کی صدارت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہےگا۔

News Code 1901242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =