پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 4 دہشت گردوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 4  دہشت گردوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق 4 دہشت گرد سفید رنگ کی ایک کار میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر عمارت کی سکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے، دہشت گرد ٹریڈنگ ہال میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، جہاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد ہلاک جب کہ  دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے

اس حادثے میں مجموعی طور پر 9 لاشوں اور 8 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،  ہلاک ہونے والوں میں 4 سیکورٹی گارڈ اورسندھ پولیس کا سب اسپکٹر شامل ہیں جب کہ چاروں دہشتگردوں کی لاشیں بھی سول اسپتال میں ہی لائی گئی ہیں۔ چاروں دہشتگردوں نے ٹی شرٹ ، جینز اور ٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں نکلی ، حملہ آوروں  کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔

 ادھر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف ہے، وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔

News Code 1901240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =