میانمار فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی

اقوام متحدہ نے کہا ہے میانمار فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی ہے، اس موقع پر شہریوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے میانمار فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی ہے، اس موقع پر شہریوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ میانمار کی راکھائن اور چن ریاستوں میں گزشتہ سال جنوری سے فوج اور حکومت مخالف گروپ میں لڑائی جاری ہے، جس میں کئی شہری ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

راکھائن کے شمال مغربی علاقوں میں اقوام متحدہ کے مطابق 10ہزار سے زیادہ شہری آباد ہیں، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور اُن پر تشدد کے واقعات کے بعد ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لے رکھی ہے۔

اقوام متحدہ نے دونوں فریقوں پر "شہریوں کو بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے" پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں فریق بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کا احترام کریں اور کورونا کی عالمی وبا کے دوران جنگ بندی پر بھی زور دیا ہے۔

News Code 1901236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =