دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ43 ہزار859 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ4 ہزار410 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ43 ہزار859 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ4 ہزار410 ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =