چین نے لداخ سیکٹر میں بھارت کے مزيد 2 فوجی ہلاک کردیئے ہیں

چین اور بھارت کے درمیان لداخ سیکٹر میں کشیدگی جاری ہے چینی فوج نے مزید دو بھارتی فوجی ہلاک کردیئے ہیں جبکہ3اورٹیکنیکل پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ سیکٹر میں کشیدگی جاری ہے چینی فوج  نے مزید دو بھارتی فوجی  ہلاک کردیئے ہیں جبکہ3اورٹیکنیکل پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لداخ میں بھارتی فوج  کو مسلسل دباؤ کا سامناہے جہاں چین نے ایل اے سی پر مزید تین ٹیکنیکل پوزیشنز کاکنٹرول حاصل کرلیا ہےجس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

ادھر بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے گلوان دریا سیکٹر میں 9کلو میٹر کے علاقے میں چینی فوج نے 16کیمپ قائم کر لئے ہیں جبکہ بھارت چینی سرحد پر اپنی فوج میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے ہمالیہ میں متنازع سرحد سے متعلق دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

News Code 1901233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =