اسرائیل کو ایران اورحزب اللہ  لبنان تباہی کے دہانے تک پہنچا دیں گے

اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے ایران اور حزب اللہ لبنان کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران اورحزب اللہ لبنان تباہی کے دہانے تک پہنچا دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ آویگدرلیبرمن  نے اسرائیلی اخبار معاریو کے ساتھ گفتگو میں ایران اور حزب اللہ لبنان کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران اورحزب اللہ  لبنان تباہی کے دہانے تک پہنچا دیں گے۔

اسرائیل کے سابق وزير جنگ نے ایران کی ایٹمی شعبہ میں پیشرفت اور نور سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ  فضا میں بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے پاس پیشرفتہ میزائل موجود ہیں جو سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید کی میراث ہیں۔ ایران اور حزب اللہ کی فوجی پیشرفت اسرائیل کی تباہی اور بربادی کا سبب بنےگی۔ اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظيمیں حماس و جہاد اسلامی ایران کا مضبوط سرمایہ ہیں۔

News Code 1901230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =