کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریڈ بلف میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے بلڈنگ کے دروازے سے گاڑی ٹکرائی اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آور وال مارٹ کمپنی کا سابق ملازم ہے جس کی عمر 31 سال تھی تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1901228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =