مسلم لیگ " ق " کا وزیراعظم عمران خان کے عشائے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر مدعو کیا ہے تاہم مسلم لیگ (ق) نے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر مدعو کیا ہے تاہم مسلم لیگ (ق) نے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان حکومتی اور اتحادی ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان حکومتی اور اتحادی اراکین کو حکومتی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیے کا مقصد بجٹ منظوری کے لیے ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانا ہے جبکہ بجٹ منظوری کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان ناراض اتحادیوں کے تحفظات اور اختلافات بھی دور کریں گے۔

 ادھر مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہورہے۔

ترجمان ق لیگ کے مطابق وفاقی حکومت نے قیادت سے رابطہ کرکے عشائیہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں کی مصروفیات کی بنا پر عشائیہ میں شریک نہیں ہورہے، ، بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔

News Code 1901222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =