برازيل میں  کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہوگئی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  57 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 549 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 341 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 135 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 989 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 347 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 67 ہزار 766 ہو گئے۔

News Code 1901221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =