دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 1 ہزار 874 ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 1 لاکھ 9 ہزار 894 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 874 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 1 لاکھ 9 ہزار 894 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 874 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 261 ہزار 18 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 82 ہزار 2 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =