مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرعارف علوی نے گلگت بلتستان میں 18 اگست کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے پر 24 جون کو تحلیل ہو گئی تھی۔قانون ساز اسمبلی کےلئے عام انتخابات آئندہ 60 روز میں ہونا ضروری ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان 24 حلقوں میں عام انتخابات کروانے کا ذمہ دار ہے۔

پاکستان کے صدرعارف علوی نے گلگت بلتستان میں 18 اگست کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔
News Code 1901211
آپ کا تبصرہ