روسی فوج نے امریکی افواج پر حملوں کے لیے افغان طالبان کو رقم فراہم کی

امریکی اخبار نے امریکی اینٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ روسی فوج نے امریکی افواج پر حملوں کے لیے افغان طالبان کو رقم فراہم کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نے امریکی اینٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ روسی فوج نے امریکی افواج پر حملوں کے لیے افغان طالبان کو رقم فراہم کی۔ اخبار کے مطابق روسی فوج کے انٹیلیجنس یونٹ نے امریکی اور اتحادی فوج پر حملوں کے لیے افغان جنگجوؤں کو انعامی رقوم دی تھیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں امریکی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ انعامی رقوم کی پیشکشں گزشتہ سال کی گئی۔

وائٹ ہاؤس نے اس خبـر پر تبصرے سے انکار کردیا، جبکہ صدر ٹرمپ کو اس کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

News Code 1901210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =