پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پاکستانی وزير اعظم سے استعفے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفےکا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفےکا مطالبہ کردیا ہے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے سڑکوں پر آنے کا خطرہ ہے،  مہنگائی کا طوفان یہاں نہیں رکے گا۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب  صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت معیشت کو سنبھالنے اور ٹیکس کلیکشن میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے سڑکوں پر آنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اس دوران قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان یہاں نہیں رُکے گا، عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جرات ہے تو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے دیں۔

News Code 1901204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =