اسکاٹ لینڈ میں چاقو کے حملے میں 3 افراد ہلاک

اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں جبکہ ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں جبکہ ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چاقو حملے کا واقعہ اسکاٹ لینڈ کے علاقے گلاسگو میں پیش آیا۔

 ذرائع کے مطابق اسکاٹش پولیس فیڈریشن نے چاقو حملے میں آفیسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گلاسگو پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی ہے۔ گلاسگو پولیس کا کہنا ہے کہ ویسٹ جارج اسٹریٹ عوام کیلئے بند ہے اور صورت حال قابو میں ہے۔

News Code 1901200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =